وحدثني احمد بن سعيد الدارمي ، اخبرنا حبان ، حدثنا وهيب ، حدثنا منصور ، عن امه ، عن اسماء بنت ابي بكر ، ان امراة اتت النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: " إني زوجت ابنتي فتمرق شعر راسها وزوجها يستحسنها افاصل يا رسول الله؟ فنهاها ".
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، ایک عورت آئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور عرض کیا، میں نے شادی کی ہے اپنی بیٹی کی۔ اس کے بال گر گئے ہیں اور اس کا خاوند بالوں کو پسند کرتا ہے کیا میں جوڑ لگا دوں اس کے بالوں میں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا اس کو۔