حدثنا احمد بن عيسى ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني عمرو بن الحارث ، عن يزيد بن ابي حبيب ، ان ناعما ابا عبد الله مولى ام سلمة، حدثه انه سمع ابن عباس ، يقول: وراى رسول الله صلى الله عليه وسلم حمارا موسوم الوجه، فانكر ذلك، قال: " فوالله لا اسمه إلا في اقصى شيء من الوجه "، فامر بحمار له فكوي في جاعرتيه فهو اول من كوى الجاعرتين.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدھا دیکھا جس کے منہ پر داغ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو برا کہا اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تو داغ نہیں دیتا مگر اس جگہ جو منہ سے بہت دور ہے۔“ (جیسے پٹھا وغیرہ) اور حکم کیا اپنے گدھے کو داغ دینے کا تو داغ دیا گیا پٹھوں پر اور سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی نے پٹھوں پر داغ دیا۔