كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ لباس اور زینت کے احکام

وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا علي بن مسهر ، عن سعيد بن ابي عروبة ، عن النضر بن انس بن مالك ، قال: كنت جالسا عند ابن عباس، فجعل يفتي، لا يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى ساله رجل، فقال: إني رجل اصور هذه الصور، فقال له ابن عباس: ادنه فدنا الرجل، فقال ابن عباس : سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " من صور صورة في الدنيا كلف ان ينفخ فيها الروح يوم القيامة، وليس بنافخ "

‏‏‏‏ سیدنا نضر بن انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا وہ فتویٰ دیتے تھے اور حدیث نہیں بیان کرتے تھے۔ یہاں تک کہ ایک شخص نے پوچھا: میں مصور ہوں، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میرے پاس آ، وہ پاس آیا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جو شخص دنیا میں تصویر بنائے اس کو قیامت میں تکلیف دی جائے گی اس میں جان ڈالنے کی اور وہ جان نہ ڈال سکے گا۔

صحيح مسلم # 5541
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp