وحدثنا نصر بن علي الجهضمي ، حدثنا عبد العزيز بن عبد الصمد ، حدثنا منصور ، عن مسلم بن صبيح ، قال: كنت مع مسروق في بيت فيه تماثيل مريم، فقال مسروق: هذا تماثيل كسرى، فقلت: لا هذا تماثيل مريم، فقال مسروق : اما إني سمعت عبد الله بن مسعود ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون ".
مسلم بن صبیح سے روایت ہے، میں مسروق کے ساتھ ایک گھر میں تھا جس میں تصویریں تھیں۔ مسروق نے کہا: یہ کسریٰ (بادشاہ ایران) کی تصویریں ہیں۔ میں نے کہا: نہیں یہ مریم علیہا السلام کی تصویریں ہیں۔ مسروق نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے زیادہ سخت عذاب قیامت کے دن تصویر بنانے والوں کو ہو گا۔“