حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن عبد الرحمن بن القاسم ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: " دخل النبي صلى الله عليه وسلم علي وقد سترت نمطا فيه تصاوير، فنحاه فاتخذت منه وسادتين ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں نے ایک پردہ لٹکایا تھا جس میں تصویریں تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سرکا دیا۔ میں نے اس کے دو تکیے بنا ڈالے۔