حدثنا ابو الطاهر ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني عمرو بن الحارث ، ان بكير بن الاشج حدثه، ان بسر بن سعيد حدثه، ان زيد بن خالد الجهني حدثه، ومع بسر عبيد الله الخولاني ، ان ابا طلحة حدثه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لا تدخل الملائكة بيتا فيه صورة "، قال بسر: فمرض زيد بن خالد فعدناه، فإذا نحن في بيته بستر فيه تصاوير، فقلت لعبيد الله الخولاني: الم يحدثنا في التصاوير، قال، إنه قال: إلا رقما في ثوب الم تسمعه؟، قلت: لا: قال: بلى قد ذكر ذلك.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے اس گھر میں نہیں جاتے جس میں صورت ہو۔“ بسر نے کہا: پھر زید بن خالد بیمار ہوئے (جو اس حدیث کے راوی ہیں) ہم ان کے پوچھنے کو گئے۔ ان کے گھر پر ایک پردہ لٹکتا تھا جس میں تصویر بنی تھی۔ میں نے عبیداللہ خولانی سے کہا: انہوں نے ہم سے حدیث بیان کی تصویروں کے باب میں۔ انہوں نے کہا: ہاں! یہ بھی تو کہا تھا تم نے نہیں سنا: مگر جو نقش ہو کپڑے پر۔ میں نے کہا: میں نے نہیں سنا۔ انہوں نے کہا: سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے یہ کہا تھا۔