حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابو كريب ، واللفظ لابي كريب، قالا: حدثنا ابن إدريس ، عن الاعمش ، عن ابي رزين ، قال: خرج إلينا ابو هريرة ، فضرب بيده على جبهته، فقال: الا إنكم تحدثون اني اكذب على رسول الله صلى الله عليه وسلم لتهتدوا واضل الا، وإني اشهد لسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " إذا انقطع شسع احدكم، فلا يمش في الاخرى حتى يصلحها ".
سیدنا ابوزرین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہمارے سامنے آئے اور اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر مارا پھر کہا: تم کہتے ہو کہ میں جھوٹ بولتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تاکہ تم ہدایت پاؤ اور گمراہ ہوں۔ خبردار رہو! میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جب تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ دوسرا جوتا بھی نہ پہنے جب تک اس کو درست نہ کرے۔“