حدثنا عبد الرحمن بن سلام الجمحي ، حدثنا الربيع بن مسلم ، عن محمد يعني ابن زياد ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إذا انتعل احدكم، فليبدا باليمنى، وإذا خلع فليبدا بالشمال، ولينعلهما جميعا او ليخلعهما جميعا ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو داہنے ہی پاؤں سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے اور چاہیئے کہ دونوں کو پہنے یا دونوں اتار ڈالے۔