حدثنا يحيي بن ايوب ، حدثنا عبد الله بن وهب المصري ، اخبرني يونس بن يزيد ، عن ابن شهاب ، حدثني انس بن مالك ، قال: " كان خاتم رسول الله صلى الله عليه وسلم من ورق وكان فصه حبشيا ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ حبشی تھا (یعنی عقیق کا جس کی کان حبش اور یمن میں ہے اور بعضوں نے کہا کہ حبشی سے مراد سیاہ ہے یعنی سیاہ عقیق کا)۔