حدثنا محمد بن المثنى ، وابن بشار ، قال ابن المثنى: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، قال: سمعت قتادة يحدث، عن انس بن مالك ، قال: لما اراد رسول الله صلى الله عليه وسلم " ان يكتب إلى الروم، قال: قالوا: إنهم لا يقرءون كتابا إلا مختوما، قال: فاتخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم خاتما من فضة، كاني انظر إلى بياضه في يد رسول الله صلى الله عليه وسلم، نقشه محمد رسول الله ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جب ارادہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روم کے بادشاہ کو لکھنے کا۔ لوگوں نے کہا: روم کے لوگ بغیر مہر کے خط نہیں پڑھتے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہر بنوائی چاندی کی گویا میں اس کی سفیدی دیکھ رہا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اس پر نقش تھا۔ ”محمد رسول اللہ“۔