حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعمرو الناقد ، ومحمد بن عباد ، وابن ابي عمر ، واللفظ لابي بكر، قالوا: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن ايوب بن موسى ، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال: " اتخذ النبي صلى الله عليه وسلم خاتما من ذهب ثم القاه، ثم اتخذ خاتما من ورق ونقش فيه محمد رسول الله، وقال: " لا ينقش احد على نقش خاتمي هذا "، وكان إذا لبسه جعل فصه مما يلي بطن كفه، وهو الذي سقط من معيقيب في بئر اريس.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنائی پھر اس کو پھینک دیا اور چاندی کی بنائی اس پر کندہ تھا ”محمد رسول اللہ“ اور فرمایا: ”کوئی اپنی انگوٹھی میں یہ کندہ نہ کرائے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب اس انگوٹھی کو پہنتے تو اس کا نگینہ اندر کی طرف رکھتے۔ وہی انگوٹھی معیقیب کے ہاتھ سے اریس کے کنویں میں گر گئی۔