حدثنا يحيي بن يحيي التميمي ، ومحمد بن رمح ، قالا: اخبرنا الليث . ح وحدثنا قتيبة ، حدثنا ليث ، عن نافع ، عن عبد الله : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اصطنع خاتما من ذهب، فكان يجعل فصه في باطن كفه إذا لبسه، فصنع الناس، ثم إنه جلس على المنبر فنزعه، فقال: " إني كنت البس هذا الخاتم واجعل فصه من داخل فرمى به، ثم قال: " والله لا البسه ابدا "، فنبذ الناس خواتيمهم، ولفظ الحديث ليحيى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہتھیلی کی طرف رکھتے جب پہنتے، پھر ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انگوٹھی اتار ڈالی اور فرمایا: ”میں اس انگوٹھی کو پہنتا تھا اور اس کا نگ اندر کی طرف رکھتا۔“ پھر پھینک دیا اس کو اور فرمایا: ”قسم اللہ کی اب میں اس کو کبھی نہ پہنوں گا۔“ یہ دیکھ کر لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔