كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ لباس اور زینت کے احکام

حدثني محمد بن سهل التميمي ، حدثنا ابن ابي مريم ، اخبرني محمد بن جعفر ، اخبرني إبراهيم بن عقبة ، عن كريب مولى ابن عباس، عن عبد الله بن عباس : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم راى خاتما من ذهب في يد رجل، فنزعه فطرحه، وقال: " يعمد احدكم إلى جمرة من نار فيجعلها في يده "، فقيل للرجل بعد ما ذهب رسول الله صلى الله عليه وسلم، خذ خاتمك انتفع به، قال: لا والله لا آخذه ابدا وقد طرحه رسول الله صلى الله عليه وسلم.

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سونے کی انگوٹھی دیکھی ایک شخص کے ہاتھ میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتار کر پھینک دی اور فرمایا: تم میں سے کوئی قصد کرتا ہے جہنم کے انگارے کا، پھر اس کو اپنے ہاتھ میں لیتا ہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے تو لوگوں نے اس شخص سے کہا: تو اپنی انگوٹھی اٹھا لے اور اس سے نفع حاصل کر (یعنی اس کی قیمت سے) وہ بولا: قسم اللہ کی! میں اس کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھینک دیا۔ (سبحان اللہ! صحابہ کا تقویٰ اور اتباع اس درجہ کو پہنچا تھا اگر وہ اٹھا لیتا اور بیچ لیتا تو گناہ نہ ہوتا)۔

صحيح مسلم # 5472
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp