حدثنا عبد الرحمن بن سلام الجمحي ، حدثنا الربيع يعني ابن مسلم ، عن محمد بن زياد ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " بينما رجل يمشي قد اعجبته جمته وبرداه إذ خسف به الارض، فهو يتجلجل في الارض حتى تقوم الساعة ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص جا رہا تھا وہ اپنے بالوں اور چادر پر اترایا آخر زمین میں دھنسایا گیا پھر وہ قیامت تک اسی میں اترتا جاتا ہے۔“ (شاید وہ شخص اسی امت میں ہو اور صحیح یہ ہے کہ اگلی امت میں تھا)۔