حدثني ابو الطاهر ، حدثنا ابن وهب ، اخبرني عمر بن محمد ، عن عبد الله بن واقد ، عن ابن عمر ، قال: مررت على رسول الله صلى الله عليه وسلم وفي إزاري استرخاء، فقال يا عبد الله: " ارفع إزارك، فرفعته ثم قال: زد، فزدت فما زلت اتحراها بعد، فقال بعض القوم: إلى اين؟، فقال: انصاف الساقين ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزرا اور میری ازار لٹک رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبداللہ! اپنی ازار اونچی کر۔“ میں نے اٹھا لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اونچی کر۔“ میں نے اور اونچی کی پھر میں اٹھاتا رہا یہاں تک کہ بعض لوگوں نے عرض کیا کہاں تک اٹھائے۔ آپ نے فرمایا: پنڈلی کے نصف تک۔