حدثني ابو الطاهر احمد بن عمرو بن سرح ، اخبرنا ابن وهب ، حدثني ابو هانئ ، انه سمع ابا عبد الرحمن ، يقول: عن جابر بن عبد الله ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " له فراش للرجل، وفراش لامراته، والثالث للضيف، والرابع للشيطان ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان سے ”ایک بچھونا آدمی کے لئے چاہیے اور ایک بچھونا اس کی بیوی کے لیے اور ایک بچھونا مہمان کے لئے اور چوتھا شیطان کا ہو گا۔“