حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن محمد بن المنكدر ، عن جابر بن عبد الله ، قال: لما تزوجت قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اتخذت انماطا؟ "، قلت: وانى لنا انماط، قال: " اما إنها ستكون "، قال جابر: وعند امراتي نمط، فانا اقول نحيه عني، وتقول قد، قال: رسول الله صلى الله عليه وسلم إنها ستكون.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، جب میں نے نکاح کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے پاس قالین ہیں۔“ میں نے کہا: ہمارے پاس قالین کہاں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب ہو جائیں گے۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: میری بی بی کے پاس ایک قالین ہے میں کہتا ہوں دور کر اس کو اور وہ کہتی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب قالین ہوں گے۔“ (تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اس کو دور کرتے تھے مکروہ جان کر کیونکہ وہ زینت ہے دنیا کی)۔