حدثنا هداب بن خالد ، حدثنا همام ، حدثنا قتادة ، قال: قلنا لانس بن مالك : " اي اللباس كان احب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ او اعجب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: الحبرة ".
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم نے انس رضی اللہ عنہ سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کون سا کپڑا پسند تھا؟ انہوں نے کہا یمن کی چادر۔ (جو کاڑی دار مخطط ہوتی ہے۔ واقعہ میں یہ کپڑا نہایت مضبوط، عمدہ اور ثقہ ہوتا ہے)۔