وحدثنا ابن ابي شيبة وهو عثمان ، وإسحاق بن إبراهيم الحنظلي كلاهما، عن جرير واللفظ لإسحاق، اخبرنا جرير، عن سليمان التيمي ، عن ابي عثمان ، قال: كنا مع عتبة بن فرقد، فجاءنا كتاب عمر ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " لا يلبس الحرير إلا من ليس له منه شيء في الآخرة إلا هكذا "، وقال ابو عثمان: بإصبعيه اللتين تليان الإبهام، فرئيتهما ازرار الطيالسة حين رايت الطيالسة.
ابوعثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم عتبہ بن فرقد کے پاس تھے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا فرمان آیا اس میں لکھا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں پہنے گا حریر مگر وہ شخص جس کو آخرت میں کچھ ملنے والا نہیں مگر اتنا درست ہے۔“ اور ابوعثمان رضی اللہ عنہ نے بتلایا اپنی دونوں انگلیوں سے جو انگوٹھے کے پاس ہیں جتنے گھنڈیاں ہوتی ہے طیالسہ کی پھر میں نے طیالسہ کو دیکھا۔ (طیالسہ جمع ہے طیلسان اور وہ سیاہ چادریں ہیں عرب کی)۔