حدثني محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الصمد ، قال: سمعت ابي يحدث، قال: حدثني يحيي بن ابي إسحاق ، قال: قال لي: سالم بن عبد الله في الإستبرق، قال: قلت: ما غلظ من الديباج وخشن منه، فقال سمعت عبد الله بن عمر ، يقول: راى عمر على رجل حلة من إستبرق، فاتى بها النبي صلى الله عليه وسلم فذكر نحو حديثهم، غير انه، قال: فقال: إنما بعثت بها إليك لتصيب بها مالا.
یحییٰ بن ابی اسحاق نے کہا: مجھ سے سالم بن عبداللہ نے استبرق کے بارے میں پوچھا: میں نے کہا استبرق وہ سنگین دیباج ہے اور سخت۔ سالم نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ کہتے تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے ایک جوڑا استبرق کا دیکھا اس شخص پر تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے پھر بیان کیا ویسا ہی جیسے اوپر گزرا۔ اس میں یہ ہے کہ ”میں نے تجھے اس لیے بھیجا تھا کہ تو اس سے مال حاصل کرے۔“