وحدثني محمد بن رافع ، حدثنا إسحاق بن عيسى ، اخبرنا مالك ، عن سهيل بن ابي صالح ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم ضافه ضيف وهو كافر، فامر له رسول الله صلى الله عليه وسلم بشاة، فحلبت فشرب حلابها، ثم اخرى فشربه، ثم اخرى فشربه حتى شرب حلاب سبع شياه، ثم إنه اصبح فاسلم، فامر له رسول الله صلى الله عليه وسلم بشاة، فشرب حلابها، ثم امر باخرى فلم يستتمها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " المؤمن يشرب في معى واحد والكافر يشرب في سبعة امعاء ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک کافر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ضیافت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا۔ ایک بکری کا دودھ دوہا گیا وہ پی گیا، پھر دوسری بکری کا وہ بھی پی گیا، پھر تیسری کا وہ بھی پی گیا، یہاں تک کہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا، پھر دوسری صبح کو وہ مسلمان ہو گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا۔ ایک بکری کا دودھ دوہا گیا، اس نے اس کا دودھ پیا، پھر دوسری کا تو وہ پورا نہ پی سکا۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن ایک آنت میں پیتا ہے اور کافر سات آنتوں میں۔“