وحدثنا ابو بكر بن خلاد الباهلي ، حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن واقد بن محمد بن زيد ، انه سمع نافعا ، قال: راى ابن عمر مسكينا، فجعل يضع بين يديه ويضع بين يديه، قال: فجعل ياكل اكلا كثيرا، قال: فقال: لا يدخلن هذا علي، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " إن الكافر ياكل في سبعة امعاء ".
سیدنا نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک مسکین کو دیکھا تو اس کے سامنے کھانا رکھتے جاتے تھے وہ کھاتا جاتا تھا بہت کھاتا تب انہوں نے کہا: یہ میرے سامنے نہ آئے کیونکہ میں نے سنا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“