حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا جرير . ح وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا جرير ، وعمر بن عبيد ، عن عبد الملك بن عمير ، عن عمرو بن حريث ، عن سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل ، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: " الكماة من المن وماؤها شفاء للعين ".
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”کھنبی «من» سے ہے (یعنی وہ «من» جو بنی اسرائیل پر اترتا تھا اگرچہ وہ مثل ترنجبین کے تھا مگر یہ بھی خودرو ہے تو گویا «من» کی طرح ہوا) اور اس کا پانی آنکھ کی شفا ہے۔“