وحدثني حجاج بن الشاعر ، وعبد بن حميد جميعا، عن عبد الرزاق ، اخبرنا معمر ، عن ثابت البناني وعاصم الاحول ، عن انس بن مالك ، ان رجلا خياطا دعا رسول الله صلى الله عليه وسلم، وزاد، قال ثابت: فسمعت انسا ، يقول: فما صنع لي طعام بعد اقدر على ان يصنع فيه دباء إلا صنع.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک درزی نے دعوت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی۔ اتنا زیادہ ہے اس روایت میں کہ انس رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر جو کوئی کھانا اس کے بعد میرے لئے تیار کیا گیا اور مجھ سے ہو سکا اس میں کدو شریک کیا گیا۔