حدثنا محمد بن العلاء ابو كريب ، حدثنا ابو اسامة ، عن سليمان بن المغيرة ، عن ثابت ، عن انس ، قال: دعا رسول الله صلى الله عليه وسلم رجل، فانطلقت معه، " فجيء بمرقة فيها دباء، فجعل رسول الله صلى الله عليه وسلم ياكل من ذلك الدباء ويعجبه، قال: فلما رايت ذلك جعلت القيه إليه ولا اطعمه، قال: فقال انس: فما زلت بعد يعجبني الدباء ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شخص نے دعوت کی، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گیا، وہاں شوربا آیا جس میں کدو تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کھانا شروع کیا بڑے مزے سے۔ جب میں نے یہ دیکھا تو میں کدو کے ٹکڑے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ڈالتا تھا اور خود نہیں کھاتا تھا۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہا: اس روز سے مجھے کدو پسند ہو گیا۔