وحدثنا عبد بن حميد ، حدثنا عبد الله بن مسلمة ، حدثنا عبد العزيز بن محمد ، عن عمرو بن يحيي ، عن ابيه ، عن انس بن مالك ، بهذه القصة في طعام ابي طلحة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وقال فيه: فقام ابو طلحة على الباب حتى اتى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال له: يا رسول الله، إنما كان شيء يسير، قال: " هلمه فإن الله سيجعل فيه البركة ".
ترجمہ وہی ہے جو اوپر گزرا اس میں یہ ہے کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ دروازے پر کھڑے ہوئے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس تھوڑا سا کھانا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لے آ، اللہ جل جلالہٗ اس میں برکت دے گا۔“