وحدثني سعيد بن يحيي الاموي ، حدثني ابي ، حدثنا سعد بن سعيد ، قال: سمعت انس بن مالك ، قال: بعثني ابو طلحة إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم وساق الحديث بنحو حديث ابن نمير ، غير انه قال في آخره: " ثم اخذ ما بقي فجمعه ثم دعا فيه بالبركة "، قال: فعاد كما كان، فقال دونكم هذا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا اور پھر ابن نمیر کی روایت کی طرح حدیث نقل کی ہے اور اس میں یہ ہے کہ پھر جو کھانا بچا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اکٹھا کیا اور دعا کی اس میں برکت کی وہ اتنا ہی ہو گیا جتنا پہلے تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لے لو اس کو۔“