كِتَاب الْأَشْرِبَةِ مشروبات کا بیان

حدثنا قتيبة بن سعيد ، وعثمان بن ابي شيبة ، وتقاربا في اللفظ، قالا: حدثنا جرير ، عن الاعمش ، عن ابي وائل ، عن ابي مسعود الانصاري ، قال: كان رجل من الانصار يقال له ابو شعيب، وكان له غلام لحام، فراى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فعرف في وجهه الجوع، فقال لغلامه ويحك اصنع لنا طعاما لخمسة نفر، فإني اريد ان ادعو النبي صلى الله عليه وسلم خامس خمسة، قال: فصنع ثم اتى النبي صلى الله عليه وسلم، فدعاه خامس خمسة واتبعهم رجل، فلما بلغ الباب، قال النبي صلى الله عليه وسلم: " إن هذا اتبعنا، فإن شئت ان تاذن له، وإن شئت رجع "، قال: لا بل آذن له يا رسول الله.

‏‏‏‏ سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انصار میں ایک مرد تھا جس کا نام ابوشعیب تھا اس کا ایک غلام تھا جو گوشت بیچا کرتا تھا۔ اس مرد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک معلوم ہوئی، اس نے اپنے غلام سے کہا: ارے ہم پانچ آدمیوں کے لیے کھانا تیار کر، کیونکہ میں چاہتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کرنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانچویں ہیں پانچ آدمیوں کے، پھر اس نے کھانا تیار کیا اور وہ مرد پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانچویں تھے پانچ کے۔ ان کے ساتھ ایک اور آدمی ہو گیا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر پہنچے تو فرمایا: (صاحب خانہ سے) یہ شخص ہمارے ساتھ چلا آیا ہے اگر تو چاہے تو اس کو اجازت دے ورنہ یہ لوٹ جائے گا۔ اس نے کہا: نہیں، میں اس کو اجازت دیتا ہوں یا رسول!

صحيح مسلم # 5309
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp