كِتَاب الْأَشْرِبَةِ مشروبات کا بیان

وحدثني محمد بن حاتم ، وابو بكر بن نافع العبدي ، قالا: حدثنا بهز ، حدثنا حماد بن سلمة ، حدثنا ثابت ، عن انس : " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا اكل طعاما لعق اصابعه الثلاث، قال: وقال: " إذا سقطت لقمة احدكم، فليمط عنها الاذى ولياكلها ولا يدعها للشيطان، وامرنا ان نسلت القصعة "، قال: " فإنكم لا تدرون في اي طعامكم البركة ".

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے اور فرماتے: تم میں سے کسی کا نوالہ اگر گر جائے تو اس کو صاف کر کے کھا لے اور شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔ اور حکم کیا پیالہ پونچھ لینے کا ہم کو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کو معلوم نہیں کون سے کھانے میں برکت ہے۔

صحيح مسلم # 5306
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp