حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا ابي ، حدثنا سفيان ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا وقعت لقمة احدكم، فلياخذها فليمط ما كان بها من اذى ولياكلها، ولا يدعها للشيطان، ولا يمسح يده بالمنديل حتى يلعق اصابعه، فإنه لا يدري في اي طعامه البركة ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا نوالہ گر پڑے (اور وہ جائے نجس نہ ہو) تو اس کو اٹھا لے اور جو کوڑا وغیرہ لگ گیا ہو اس کو صاف کرے اور کھا لے اور شیطان کے لیے نہ چھوڑے اور اپنا ہاتھ رومال سے نہ پونچھے جب تک انگلیاں چاٹ نہ لے کیونکہ اس کو معلوم نہیں کون سے کھانے میں برکت ہے۔“