كِتَاب الْأَشْرِبَةِ مشروبات کا بیان

حدثنا قتيبة بن سعيد ، عن مالك بن انس فيما قرئ عليه، عن ابي حازم ، عن سهل بن سعد الساعدي : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اتي بشراب فشرب منه وعن يمينه غلام وعن يساره اشياخ، فقال للغلام: " اتاذن لي ان اعطي هؤلاء؟ "، فقال الغلام: لا والله لا اوثر بنصيبي منك احدا، قال فتله رسول الله صلى الله عليه وسلم في يده.

‏‏‏‏ سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پینے کی کوئی چیز آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا اور داہنی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بڑے لوگ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکے سے فرمایا: تو مجھ کو اجازت دیتا ہے پہلے ان لوگوں کو دینے کی۔ وہ بولا نہیں، قسم اللہ کی میں اپنا حصہ دوسرے کسی کو نہیں دینا چاہتا۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکے کے ہاتھ میں دے دیا۔

صحيح مسلم # 5292
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp