حدثنا يحيي بن يحيي ، اخبرنا عبد الوارث بن سعيد . ح وحدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا عبد الوارث ، عن ابي عصام ، عن انس ، قال: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتنفس في الشراب ثلاثا، ويقول: إنه اروى وابرا وامرا "، قال انس: فانا اتنفس في الشراب ثلاثا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پینے میں تین بار سانس لیتے اور فرماتے: ”ایسا کرنے سے خوب سیری ہوتی ہے اور پیاس خوب بجھتی ہے یا بیماری سے تندرستی ہوتی ہے اور پانی اچھی طرح ہضم ہوتا ہے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا میں بھی پانی پینے میں تین بار سانس لیتا ہوں۔