حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابن ابي عمر جميعا، عن سفيان ، قال ابو بكر: حدثنا سفيان بن عيينة، عن الوليد بن كثير ، عن وهب بن كيسان ، سمعه من عمر بن ابي سلمة ، قال: كنت في حجر رسول الله صلى الله عليه وسلم وكانت يدي تطيش في الصحفة، فقال لي: " يا غلام سم الله وكل بيمينك وكل مما يليك ".
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں تھا (کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کی ماں ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تھا) اور میرا ہاتھ پیالہ میں سب طرف گھوم رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لڑکے! اللہ کا نام لے اور داہنے ہاتھ سے کھا اور جو پاس ہو ادھر سے کھا“۔