حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا زيد بن الحباب ، عن عكرمة بن عمار ، حدثني إياس بن سلمة بن الاكوع ، ان اباه حدثه ان رجلا اكل عند رسول الله صلى الله عليه وسلم بشماله، فقال: " كل بيمينك "، قال: لا استطيع، قال: " لا استطعت ما منعه إلا الكبر "، قال: فما رفعها إلى فيه.
سیدنا سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بائیں ہاتھ سے کھایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”داہنے ہاتھ سے کھاؤ۔“ وہ بولا: مجھ سے نہیں ہو سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کرے تجھ سے نہ ہو سکے۔“ اور اس نے غرور کی راہ سے ایسا کیا تھا، وہ اس ہاتھ کو منہ تک نہ اٹھا سکا۔