حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، ومحمد بن عبد الله بن نمير ، وزهير بن حرب ، وابن ابي عمر ، واللفظ لابن نمير، قالوا: حدثنا سفيان ، عن الزهري ، عن ابي بكر بن عبيد الله بن عبد الله بن عمر ، عن جده ابن عمر ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إذا اكل احدكم فلياكل بيمينه، وإذا شرب فليشرب بيمينه، فإن الشيطان ياكل بشماله ويشرب بشماله ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھائے تو داہنے ہاتھ سے کھائے اور جب پیے تو داہنے ہاتھ سے پیے اس لیے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔“