وحدثني إسحاق بن منصور ، اخبرنا روح بن عبادة ، حدثنا ابن جريج ، اخبرني عطاء ، انه سمع جابر بن عبد الله ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا كان جنح الليل او امسيتم، فكفوا صبيانكم، فإن الشيطان ينتشر حينئذ، فإذا ذهب ساعة من الليل فخلوهم واغلقوا الابواب، واذكروا اسم الله، فإن الشيطان لا يفتح بابا مغلقا واوكوا قربكم، واذكروا اسم الله وخمروا آنيتكم، واذكروا اسم الله ولو ان تعرضوا عليها شيئا واطفئوا مصابيحكم ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رات کی تاریکی آ جائے یا شام ہو تو اپنے بچوں کو مت نکلنے دو اس لیے کہ شیطان اس وقت پھیل جاتے ہیں ایک گھڑی رات گزر جائے تو ان کو چھوڑ دو اور دروازے بند کر لو اور اللہ کا نام لو اس لیے کہ شیطان بند دروازے نہیں کھولتا اور اپنی مشکوں پر ڈاٹ لگا دو اور اللہ کا نام لو اور اپنے برتنوں کو ڈھانپ دو اور اللہ کا نام لو اگر کوئی برتن ڈھانکنے کو نہ ملے تو ان پر آڑا کچھ رکھ دو اور اپنے چراغوں کو بجھا دو۔“