حدثنا زهير بن حرب ، ومحمد بن المثنى ، وعبد بن حميد كلهم، عن ابي عاصم ، قال ابن المثنى: حدثنا الضحاك، اخبرنا ابن جريج ، اخبرني ابو الزبير ، انه سمع جابر بن عبد الله ، يقول: اخبرني ابو حميد الساعدي ، قال: اتيت النبي صلى الله عليه وسلم بقدح لبن من النقيع ليس مخمرا، فقال: " الا خمرته ولو تعرض عليه عودا "، قال ابو حميد: إنما امر بالاسقية، ان توكا ليلا وبالابواب ان تغلق ليلا.
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیالہ دودھ کا لایا نقیع سے (نقیع ایک مقام ہے وادی عقیق میں) جو ڈھانپا ہوا نہ تھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اس کو ڈھانپا کیوں نہیں ایک لکڑی ہی (چوڑائی میں) اس پر رکھ دیتا۔“ (اگر ڈھانپنے کو کچھ نہ تھا) ابوحمید رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کیا رات کو مشک میں ڈاٹ لگا دینے کا اور دروازوں کو بند کرنے کا۔