وحدثنا قتيبة بن سعيد ، وإسحاق بن إبراهيم ، واللفظ لقتيبة، قالا: حدثنا وكيع ، عن شعبة ، عن سعيد بن ابي بردة ، عن ابيه ، عن ابي موسى ، قال: بعثني النبي صلى الله عليه وسلم انا ومعاذ بن جبل إلى اليمن، فقلت: يا رسول الله، إن شرابا يصنع بارضنا يقال له المزر من الشعير، وشراب يقال له البتع من العسل، فقال: " كل مسكر حرام ".
سیدنا ابوموسٰی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اور معاذ کو یمن کی طرف بھیجا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے ملک میں ایک شراب بنتی ہے جس کو مزر کہتے ہیں، وہ جو سے بنتی ہے (انگریزی میں اس کو بیئر کہتے ہیں) اور ایک شراب شہد سے بنتی ہے جس کو بتع کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ والی شراب حرام ہے۔“