وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يزيد بن هارون ، اخبرنا عبد الخالق بن سلمة ، قال: سمعت سعيد بن المسيب ، يقول: سمعت عبد الله بن عمر ، يقول: عند هذا المنبر، واشار إلى منبر رسول الله صلى الله عليه وسلم، قدم وفد عبد القيس على رسول الله صلى الله عليه وسلم فسالوه عن الاشربة، " فنهاهم عن الدباء والنقير والحنتم "، فقلت له: يا ابا محمد والمزفت وظننا انه نسيه، فقال: لم اسمعه يومئذ من عبد الله بن عمر وقد كان يكره.
سعید بن المسیب رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے میں نے سنا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس منبر کے پاس اور اشارہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کی طرف کہ عبدالقیس کے لوگ آئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شرابوں کا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ان کو تونبے اور چوبین اور حنتم سے۔ میں نے کہا: اے ابومحمد! اور لاکھی سے اور ہم سمجھے کہ وہ بھول گئے۔ انہوں نے کہا: اس دن میں نے لاکھی کا لفظ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نہیں سنا لیکن وہ مکروہ جانتے تھے لاکھی کو بھی۔