وحدثنا يحيي بن يحيي ، اخبرنا حماد بن زيد ، عن ثابت ، قال: قلت لابن عمر " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن نبيذ الجر، قال: فقال: قد زعموا ذاك، قلت: انهى عنه رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: قد زعموا ذاك ".
سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ٹھلیا کے نبیذ سے؟ انہوں نے کہا: لوگ ایسا کہتے ہیں۔ میں نے کہا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے اس سے، انہوں نے کہا: لوگ ایسا کہتے ہیں۔