حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا جرير يعني ابن حازم ، حدثنا يعلى بن حكيم ، عن سعيد بن جبير ، قال: سالت ابن عمر عن نبيذ الجر، فقال: حرم رسول الله صلى الله عليه وسلم نبيذ الجر، فاتيت ابن عباس ، فقلت: الا تسمع ما يقول ابن عمر ؟، قال: وما يقول؟ قلت: قال: حرم رسول الله صلى الله عليه وسلم نبيذ الجر، فقال: " صدق ابن عمر حرم رسول الله صلى الله عليه وسلم نبيذ الجر، فقلت: واي شيء نبيذ الجر؟، فقال: كل شيء يصنع من المدر ".
سیدنا سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ٹھلیا کے نبیذ کو پوچھا۔ انہوں نے کہا: حرام کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹھلیا کے نبیذ کو۔ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے کہا: تم نے نہیں سنا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جو کہتے ہیں انہوں نے کہا: کیا کہتے ہیں؟ میں نے کیا: وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹھلیا کے نبیذ کو حرام کیا ہے۔ انہوں نے کہا: سچ کہا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام کیا ٹھلیا کے نبیذ کو اور جو چیز مٹی سے بنے وہ ٹھلیا کے مثل ہے۔