وحدثنا زهير بن حرب ، وإسحاق بن إبراهيم كلاهما، عن جرير ، قال زهير حدثنا جرير، عن منصور ، عن إبراهيم ، قال: قلت للاسود : هل سالت ام المؤمنين عما يكره ان ينتبذ فيه؟ قال: نعم، قلت يا ام المؤمنين : اخبريني عما نهى عنه رسول الله صلى الله عليه وسلم ان ينتبذ فيه، قالت: " نهانا اهل البيت ان ننتبذ في الدباء والمزفت "، قال: قلت له: اما ذكرت الحنتم والجر، قال: إنما احدثك بما سمعت ااحدثك ما لم اسمع؟.
ابراہیم سے روایت ہے، میں نے اسود سے کہا: تم نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کن برتنوں میں نبیذ بنانا مکروہ ہے۔ انہوں نے کہا: ہاں۔ میں نے کہا: ام المومنین! مجھے بتائیے کن برتنوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نبیذ بنانے سے منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا: ہم اہل بیت کو منع کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نبیذ بنانے سے تونبے اور لاکھی برتن میں، میں نے ان سے کہا: آپ نے حنتم اور ٹھلیا کا ذکر نہیں کیا؟ انہوں نے کہا: میں تو وہ بیان کرتا ہوں جو میں نے سنا ہے۔ کیا میں وہ بیان کروں جو میں نے نہیں سنا ہے۔