حدثنا نصر بن علي الجهضمي ، اخبرنا نوح بن قيس ، حدثنا ابن عون ، عن محمد ، عن ابي هريرة ، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: لوفد عبد القيس: " انهاكم عن الدباء، والحنتم والنقير، والمقير والحنتم، والمزادة المجبوبة ولكن اشرب في سقائك واوكه ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالقیس کے گروہ سے فرمایا: ”میں تم کو منع کرتا ہوں تونبے اور سبز ٹھلیا اور نقیر اور مقیر (روغن دار) برتن سے اور حنتم سر کٹی مشک سے۔ لیکن پی اپنی چھاگل سے اور ڈاٹ لگا اس میں (تاکہ کیڑا وغیرہ نہ جائے)۔“