وحدثني وحدثني ابو بكر بن إسحاق ، حدثنا روح ، حدثنا ابن جريج ، اخبرني موسى بن عقبة ، عن نافع ، عن ابن عمر ، انه قال: " قد نهي ان ينبذ البسر والرطب جميعا والتمر والزبيب جميعا ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ ہمیں کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے منع کر دیا گیا ہے اور اسی طرح کھجوروں اور کشمش کو ملا کر بھگونے سے بھی منع فرما دیا گیا ہے۔