حدثنا زهير بن حرب ، وابو كريب ، واللفظ لزهير، قالا: حدثنا وكيع ، عن عكرمة بن عمار ، عن ابي كثير الحنفي ، عن ابي هريرة ، قال: " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الزبيب والتمر والبسر والتمر، وقال: ينبذ كل واحد منهما على حدته ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کشمش اور پکی کھجوروں کو، کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے منع فرمایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ بھگوؤ۔“