وحدثني ابو بكر بن إسحاق ، حدثنا عفان بن مسلم ، حدثنا ابان العطار ، حدثنا يحيي بن ابي كثير ، حدثني عبد الله بن ابي قتادة ، عن ابيه : ان نبي الله صلى الله عليه وسلم " نهى عن خليط التمر والبسر، وعن خليط الزبيب والتمر، وعن خليط الزهو والرطب، وقال: انتبذوا كل واحد على حدته ".
سیدنا عبداللہ بن قتادہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پکی اور کچی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے، کشمش اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے، اور کچے انگوروں اور کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے منع فرمایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان میں سے ہر ایک علیحدہ علیحدہ بھگوؤ۔“