كِتَاب الْأَشْرِبَةِ مشروبات کا بیان

حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا عثمان بن عمر ، اخبرنا علي وهو ابن المبارك ، عن يحيي ، عن ابي سلمة ، عن ابي قتادة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لا تنتبذوا الزهو والرطب جميعا، ولا تنتبذوا الرطب والزبيب جميعا، ولكن انتبذوا كل واحد على حدته "، وزعم يحيي انه لقي عبد الله بن ابي قتادة ، فحدثه عن ابيه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم بمثل هذا.

‏‏‏‏ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر نہ بھگوؤ اور نہ ہی پکی کھجوروں اور کشمش کو ملا کر بھگوؤ بلکہ تم (ان میں سے) ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ بھگوؤ۔ اور یحییٰ کا گمان ہے کہ وہ عبداللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ عنہ سے ملے تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے اسی طرح بیان کیا۔

صحيح مسلم # 5156
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp