وحدثني وحدثني ابو الطاهر ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني مالك بن انس ، عن إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة ، عن انس بن مالك ، انه قال: كنت اسقي ابا عبيدة بن الجراح، وابا طلحة، وابي بن كعب شرابا من فضيخ وتمر فاتاهم آت، فقال: " إن الخمر قد حرمت، فقال ابو طلحة يا انس: قم إلى هذه الجرة فاكسرها، فقمت إلى مهراس لنا فضربتها باسفله حتى تكسرت ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں ابوعبیدہ اور ابوطلحہ اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہم کو فضیخ کا شراب پلا رہا تھا اور کھجور کا، اتنے میں ایک آنے والا آیا اور کہنے لگا: شراب حرام ہو گئی۔ سیدنا ابوطلحہ نے کہا: اے انس! اٹھ اور یہ گھڑا پھوڑ ڈال۔ میں نے پتھر کا ہاون اٹھایا اور اس کے نیچے سے مارا وہ ٹوٹ گیا۔