كِتَاب الْأَشْرِبَةِ مشروبات کا بیان

وحدثنا وحدثنا يحيي بن ايوب ، حدثنا ابن علية ، قال: واخبرنا سعيد بن ابي عروبة ، عن قتادة ، عن انس بن مالك ، قال: كنت اسقي ابا طلحة، وابا دجانة، ومعاذ بن جبل في رهط من الانصار، فدخل علينا داخل، فقال: حدث خبر نزل تحريم الخمر، فاكفاناها يومئذ وإنها لخليط البسر والتمر، قال قتادة: وقال انس بن مالك: " لقد حرمت الخمر وكانت عامة خمورهم يومئذ خليط البسر والتمر ".

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں ابوطلحہ اور ابودجانہ اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہم اور انصار کی ایک جماعت کو شراب پلا رہا تھا، اتنے میں ایک شخص اندر آیا اور کہنے لگا ایک نئی خبر ہے شراب حرام ہو گئی۔ پھر ہم نے اس دن شراب کو بہا دیا اور وہ شراب گدر اور خشک کھجور کا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ خمر جب حرام ہوا تو اکثر خمر ان کا ہہی تھا «خليط» یعنی گدر اور خشک کھجور ملا کر۔

صحيح مسلم # 5135
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp