حدثنا محمد بن عبد الاعلى ، حدثنا المعتمر ، عن ابيه ، قال: قال انس: كنت قائما على الحي اسقيهم بمثل حديث ابن علية، غير انه قال: فقال ابو بكر بن انس: كان خمرهم يومئذ وانس شاهد فلم ينكر انس ذاك، وقال ابن عبد الاعلى : حدثنا المعتمر ، عن ابيه ، قال: حدثني بعض من كان معي انه سمع انسا ، يقول: كان خمرهم يومئذ.
معتمر اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں کھڑا ہو کر اپنے قبیلے والوں کو (شراب) پلا رہا تھا (پھر آگے) ابن علیہ کی حدیث بیان کی سوائے اس کے کہ اس حدیث میں ہے کہ وہ کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر بن انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس دن ان کی یہی شراب تھی اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ بھی اس وقت وہاں موجود تھے، انہوں نے کوئی نکیر نہیں کی۔
ابن عبدالاعلیٰ کہتے ہیں: مجھ سے معتمر نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ کچھ لوگ جو میرے ساتھ تھے انہوں نے خود سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ فرماتے ہیں: اس دن کی شراب یہی تھی۔